تازہ ترین

عراق میں کار بم دھماکہ، کم سے کم 80 افراد ہلاک

عراق میں حکام کے مطابق ملک کے مصروف بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم 80 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق کے مشرقی صوبے دیالا کے قصبے خان بنی سعاد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
یہ حملہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقےخان بنی سعاد نامی قصبے میں ہوا۔
عراقی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے ختم ہونے کے بعد عید منا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھماکے کی وجہ سے عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم ’دولتِ اسلامیہ‘ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
’دولتِ اسلامیہ‘ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے ایک ممبر نے کار میں موجود تین ٹن وزنی بم ہجوم میں لے جا کر دھماکہ کر دیا
عراق پولیس کے میجر احمد الاتمیمی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ’ہولناک‘ نقصان ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چند افراد سبزی کے صندوقوں میں اپنے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو اکھٹا کر رہے تھے۔
عینی شایدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے ملبے سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
حکام نے دیالا صوبے میں تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عید کی دوسری تقربیات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
شدت پسند تنظیم ’دولتِ اسلامیہ‘ نے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کر رکھا ہے اور ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful