علامہ خادم حسین رضوی نے امام کعبہ کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی

لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی امام کعبہ کی جانب سے اتحاد امت کی بات کئے جانے پر بھڑک اٹھے اور اب ان کی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”کہتے ہیں کہ اتحاد امت چاہئے۔ میں کہتا ہوں کہ اتحاد امت کی باتیں کعبہ میں کرو۔ وہاں جو جاتا ہے اسے کہتے ہیں کہ ہذا حرام، ہذا شرک۔۔۔ وہاں اتحاد امت کی باتیں کرو۔ جو چار لاکھ روپے لگا کر مدینہ جاتا ہے اسے چار سے پانچ منٹ بھی حضورﷺ کے سامنے نہیں کھڑے ہونے دیتے۔ یہاں پاکستان میں آ کر اتحاد امت یاد آیا؟

کعبہ جا کر ایسی تقریریں کرو اور اپنے حکمرانوں کو سمجھاﺅ کہ ٹرمپ کو سونے نہیں دئیے جاتے، اگر سونا دینا تھا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دینا تھا۔ حضورﷺ کے سامنے صحن میں کوئی بیٹھ کر رسول اللہﷺ کی طرف دیکھ رہا ہو تو آپ کے ’ملا‘ آپ کرکہتے ہیں کہ دوسری طرف دیکھو، آپ تو حضورﷺ کی طرف دیکھنے بھی نہیں دیتے، کون سے اتحاد امت کی بات کرتے ہو۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful