عمران خان کی امریکہ میں دو اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی سامنے آ گئی

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں سے امریکہ میں دو اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی قائم کی گئی تھی جن کا مقصد غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنا تھا۔

یوٹیوب پر 50 منٹ طویل ویڈیو میں ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کمپنیوں کی دستاویزات اور دیگر ثبوت دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں کے ذریعے امریکہ میں 2 کمپنیاں قائم کی گئیں جن کا مقصد وہاں سے پارٹی کیلئے غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنا تھا۔ اسی طرح آسٹریلیا میں ’ انصاف آسٹریلیا اِن کارپوریٹڈ‘ کے نام سے کمپنی قائم کی گئی۔

ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق انٹرنیشنل اِن کارپوریٹڈ کمپنیوں سے فنڈنگ حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔

ریحام خان کے مطابق عمران خان کے دستخطوں سے قائم ہونے والی ایک کمپنی کا ایل ایل سی نمبر5965 ہے جس میں 19 لاکھ 98 ہزار 700 ڈالر ہیں۔ دوسری کمپنی کا ایل ایل سی نمبر 6160 ہے جس کے اکاؤنٹ میں 6 لاکھ 69 ہزار ڈالر موجود ہیں۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔