عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کے پی کے حکومت اور ڈی آئی خان انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی

اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی اور کے پی کے میں دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کے خلاف سول سوسائٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کے پی کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈی آئی خان میں بڑھتی دہثتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو پکڑا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کے پی کے حکومت اور ڈی آئی خان انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ڈی آئی خان میں دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ڈی آئی خان، کوہاٹ اور مردان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات مثالی پولیس کے دعوں کی قلعی کھول رہے ہیں۔ مظاہرے میں ڈی آئی خان کے مقتولین کے ورثاء بھی شریک ہوئے۔ مطاہرین کا کہنا تھاکہ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

 

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful