عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ لارجر بنچ میں شامل جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن ارنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹربابر اعوان نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، وارنٹ گرفتاری سے عمران خان کو ذہنی تکلیف پہنچی اور سیاسی مخالفین بھی اس فیصلے کے بعد عمران خان کوتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں لہذٰا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرے۔ عدالت نے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر عدالت سے رجوع کرلیا اور پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان کے توسط سے عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful