غذر کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حفیظ الرحمن

گوپس یاسین ( یعقوب عالم طائی ، معراج علی عباسی)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گوپس اور یاسین میں دو الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے غذر کے عوام مسلم لیگ ن اورر نوازشریف کے سپاہی محب الوطن اور پرامن ہیں۔ غذر کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجہی ہے ۔ہمارے پاس مسائل کے انبار اور وسائل محدود ہیں ۔ہم کوئی جھوٹا اعلان نہیں کرتے اس وقت غذر حلقہ ٢ میں 1 ارب 47کروڑ کے سکیمیں جاری ہے ۔ ایفاد پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 2لاکھ کنال زمین کو آباد کرکے عوام میں تقسیم کیاجائے گا۔گزشتہ حکومت کے دوران گلگت بلتستان کے اندار فرقہ واریت کے نام پر 382لاشیں گرانے اور تعلیم جیسے مقدس پیشے کو بازرمیں بیجنے والے حق ملکیت اور حق حاکمیت کے نام عوام کو بیوف بنارہے ہیں ۔میں غذر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نوسربازوں کو مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے حوالے سے عوامی مطالبے کا قدر کرتا ہوں ضلع بنانا اور اضافی حلقہ بنانا وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے ۔البتہ 31مئی سے قبل گلگت بلتستان کے لیے ملنے والانیا پیکچ کی منظوری مل گئی تو گو پس یاسین اور داریل تانگیرکو ضلع بنانے کا اعلان میں آج کرتا ہوں اپ کا منتخب نمائندہ فداخان فدا اسمبلی میں قرارداد پیش کرے ہم منظوری دینگے ۔اگر 31مئی تک گلگت بلتستان کے لیے تیارکردہ پیکچ پاس نہیں ہوتا تب بھی میں وفاقی حکومت سے گو پس یاسین اور داریل تانگیرکو ضلع بنانے کے لیے جدوجہد کروگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں دس نئے حلقوں کے لیے ڈیمانڈکی ہے منظوری ملتے ہی سب سے پہلا حلقہ غذر کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت چترال روڑ کی منظوری مل چکی ہے 30جون سے پہلے پی سی ون تیار ہوگا۔مسلم لیگ کے حکومت نے تین بڑی سڑکوں کے ذریعے گلگت بلتستان کو پاکستان کے ساتھ ملانے کا کام شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک سی پیک پر کام شروع نہیں ہوتا تب تک غذر روڑ کی پیچ ورک کے لیے 12ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کیا ہے ۔انہوں نے اگلے ماہ سے گلگت بلتستان میں موبائل ہسپتال اور موبائل ویٹنری ہسپتال چلانے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے غذر میں سپیشل ہیلتھ انشورنس سیکم شروع کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے جانب سے ملنے ولی 40ایمبولینس میں سے 4غذر کو دینے کا اعلان کیا ۔انہوں دس سالوں سے کنٹریکٹ کے بنیاد پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو بغیرٹیسٹ انٹرویو ریگولرکرنے کا بھی اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے یاسین شاہی پولوگرائونڈ میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب مسلم لیگ ن کا لوٹا ہے ۔راجہ جہانزیب کے ساتھ ہمارا خاندانی مراسم ہے ۔ہم سیاست خاندانی تعلق پر نہیں بلکہ میرٹ پر کرتے ہیں ۔ہم نے غلام محمد کو میرٹ پر ن لیگ میں شامل کیا اور اسی میرٹ کے بنیاد پر مشیربنایا ۔غلام محمد اصولوں کی سیاست کرتا ہے ۔میں یاسین کے عوام سے میرااپیل ہے کہ وہ یاسین سے مذیب ،قومیت اور طاقتورکو ووٹ دینے کا سلسلہ بند کرے ۔ترقی میرٹ سے آتی ہے ۔ہم نے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن غذر کے نااہلی کے وجہ سے ہارگئے ۔عوام یاسین سنو لو ہربار مہربانی نہیں کرینگے ۔اگلے الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیکر کامیاب کرنا ہے ۔سیاست میں جھگڑا فساد کی کوئی گنجانش نہیں ہے ہے سب کو پیار محنت سے اپنے ساتھ ملاو ۔آج میں عوام یاسین کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوات دیتاہوں انہوں کہا کہ ہم سیپ سکولوں کے 14سو میں سے سات سو اساتذہ کو جون تک کنفرام کیا جائے گا۔انہوں نے سود خوروں کو انتباء کرتے ہوئے کہاکہ سودخوری قابل دست اندازی جرم ہے ۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful