فرقہ وار نہ فسادات کی کوشش اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف گلگت بلتستان میں انوکھا احتجاج

حکومت کی یکطرفہ کاروائی کے تحط رینجرز پر حملہ کیس کو فوجی عدالت منتقل کرنے کے خلاف پہلے مرحلے میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کے حکم پر تمام شیعانِ گلگت  شام 7 بجے اپنے گھروں کی چھتوں سے لبیک یا حسین کی صدا بلند کی
اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا، اور تمام صورتحال کی زمہ داری وزیر اعلئ پر عائد ہوگی!

آج کے احتجاج کا مقصد حکومتی ایوانوں کو یہ باور کرانا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بیلینس پالیسی کو ترک کرے!
13 اکتوبر 2005 کورینجرز نے ریا ستی دہشتگردی کی بدترین مثال پیش کرتے ہوئے شیعان گلگت پر حملہ آور ہوئے جس کے نتیجے میں 12شیعان حیدر کو شہید کیا گیا شہداء میں 2 خواتین بھی شامل تھیں، ریا ستی اداروں کی جانب سے حملے کئے جانے کے باوجود مقدمات بھی شیعان حیدر پر درج کئے گئےلیکن مقدمات جھوٹے اور بد نیتی کی بنیاد پر قائم کئے گئے تھے اور گزشتہ ہفتے عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام مظلومین کو عدالت نے با عزت بری کر دیا تھا جو کہ بد نیت اور یزیدی حکمرانوں سے ہضم نہ ہو پائی اور آج حکومتِ وقت نے کیس دوبارہ کھول کے فوجی عدالتوں میں بھیج دیا اور ایک بار پھر سے گرفتاریں شروع کر دیں، جس پر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان نے احتجاج کا اعلان کیا۔ احتجاج کے پہلے مرحلے میں لبیک یا حسین کی صدائیں بلند کی گئیں۔ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئیے تو پہئہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا!

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful