فلسطینیوں پر مظالم ،برطانوی ماہرین تعلیم نے اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانوی ماہرین تعلیم بھی بول پڑے ۔فلسطینیوں کیلئے برطانوی سکالرز کے عہد کے نام سے کیئے گئے اس اعلان کے مطابق برطانیہ کے 343ماہرین تعلیم نے کسی بھی اسرائیلی تعلیمی ادارے کی دعوت قبول نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہم لوگ فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے حل کیلئے اقدامات کی اسرائیلی مخالفت سے بیحد پریشان ہیں ۔اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق کی ناقابل برداشت پامالی کا سبب بن رہے ہیں جس سے فلسطین کے تمام شعبہ جات کے افراد متاثر ہو رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے تعلیمی اداروں سے ملنے والے دعوت ناموں کو قبول نہیں کریں گے اور ان کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی تعلیمی ادارے اسرائیلی اداروں کے ساتھ کسی قسم کے تجرتی تعلقات بھی قائم نہیں کریں گے ۔انھوں نے کہا ’ہم لوگ اس پر اس وقت تک قائم رہیں گے جب تک اسرائیل پوری طرح عالم قانون کو نہیں مانتا اور انسانی حقوق کے آفاقی اصول کا پاس نہیں رکھتا۔‘اس بائیکاٹ کے ترجمان اور لندن سکول آف اکانومکس کے جوناتھن روزین ہیڈ نے کہا کہ ’اسرائیل کی یونیورسٹیاں اسرائیل کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں اور فلسطینویں پر جبر و ظلم کے قالب ہیں۔‘

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful