تازہ ترین

فلور کراسنگ قانون اور قانون ساز اسمبلی

شاعر اہلبیت ممتاز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت سپیکر گلگت بلتستان غیر قانونی اسمبلی محترم الحاج فدا محمد ناشاد نے گلگت بلتستان میں ایک اور نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے خطے میں فلو کراسنگ کے قانون کا نفاذ نہیں لہذا کاچو امتیاز کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
تو جناب عوام کو یہ بھی فرمائے کہ جس عہدے پر آپ جمان ہیں اس عہدے کی آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہے؟ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اس ملک کے چار صوبے ہیں اور آذاد کشمیر مسلہ کشمیر کی حل تک کیلئے ایک خود مختار ریاست ہے لیکن یہ گلگت بلتستان کا شمار کس کھاتے اور صوبے میں ہیں؟ سابق ریاست جموں کشمیرکا حصہ آپ ماننے کیلئے آپ تیار نہیں،آئینی اور قانونی صوبہ بنانا پاکستان کے بس کی بات نہیں، خود مختار گلگت بلتستان کا نعرہ لگانے والے آپ کے نزدیک غدار ہیں حالانکہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں خود مختار گلگت بلتستان ایک مکمل قانونی اور آئینی راہ ہیں لیکن کیا کریں آپ جیسے مہرے لوگ سرکاری پروٹکول اور اچھے مراعات کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں۔ دکھ اس بات پر ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں قوم پرستوں کی نشانی نواز ناجی نے بھی آپ سے یہ نہیں پوچھا کہ جناب اگر آپ قانون کی اس قدر پاسداری کرتے ہیں تو بتایا جائے کہ ہماری اسمبلی کس قانون تحت کام کر رہی ہے، اور تمام اراکین بشمول سپیکر نے حلف کس قانون کے تحت اٹھایا تھا؟۔ کیونکہ دستور پاکستان کا آپ حصہ نہیں آئین پاکستان یہاں نافذ نہیں اس بات کا اعلان وفاق پاکستان ایک بار نہیں بلکہ کئی بار کر چکے ہیں۔لیکن میں نہ مانوں کیونکہ ہم سب اپنے نفس کے غلام ہیں۔
یعنی بات بلکل واضح ہے کہ ہم ایک جنگل میں رہتے ہیں اور اس جنگل میں قانون وہی ہے جو اراکین قانون ساز اسمبلی اور وفاق پاکستان کے مفاد میں ہو۔
نوٹ: یاد رہے میں کسی بھی حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کا سپورٹر ہوں نہ انکے نظریہ سے متفق ہوں لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جو کھیل معاشرے میں کھیلا جارہا ہے اس پر اظہار رائے دینے کا میں حق بجانب ہوں۔
شکریہ شیر علی انجم

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful