فلپائن:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں جیٹ نے اپنے ہی فوجیوں پر بم گرا دیا

منیلا ( مانیٹرنگ ڈیسک )فلپائن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جنگی طیارے نے اپنے ہی فوجیوں پر بم گرا دیا جس سے 11 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلپائنی فوجی ترجمان کےمطابق جیٹ طیارے مراوی شہر میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے تھے ، ایک طیارے نے غلطی سے بم اپنے ہی فوجیوں پر گرا دیا جس سے 11 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

وزیر دفاع ڈولفن لورنزانا نے منیلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگی طیارے نےغلطی سے اپنے ہی فوجیوں پر بم گرا دیا ، یہ واقعہ ناقص معلومات پر پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فلپائنی فوجی مراوی شہر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں جنہوں نے عام شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful