فیشن زدہ ماحول میں الجھی ہوئی عورت کیلئے حضرت خدیجہ کے افکار پھیلانے کی ضرورت ہے، اشرف آصف جلالی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراطِ مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُم المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ملّت اسلامیہ پر احسانات کبھی فراموش نہیں کیے جا سکتے، نزول وحی کے بعد پیغمبر اسلام (ص) کیساتھ اظہار حق کی خاطر جس کے قدم اُٹھے وہ آپ ہی عظیم خاتون ہیں، آپ نے مشکلات و مصائب میں رسول اکرم (ص) کا ثابت قدمی سے ساتھ دیا، دین اسلام کی سر بلندی کیلئے آپ نے صرف اپنا مال ہی خرچ نہیں کیا بلکہ اپنی جان تک کی بھی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ (ص) کی شریک حیات ہونے کے لحاظ سے آپ کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے، اہلبیت رسولؑ میں آپ ایک منفرد مقام کی حامل ہیں، آپ کے بہترین مشورے اور دل جوئی قدم قدم پر رسول اللہ (ص) کیلئے معاون ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دختران اسلام آپ کے نقش قدم پر چل کر تعمیر ملّت کیلئے بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں، تحفظِ ناموس رسالت کی خاطر آپ کا کردار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے اُم المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین حق کی سربلندی اور آبیاری میں آپ نے اہم اور نمایاں کردار ادا کیا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے حضرت محمد (ص) کے شانہ بشانہ اہم خدمات سرانجام دیں، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت خواتین اسلامی کیلئے روشنی کا مینار ہے، آپ نے تقویٰ و طہارت کی وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال نہیں ملتی، آپ کی عقیدت دربار خداوندی اور دربار رسالت(ص) کے قریب ہونے کا ذریعہ ہے، آج کی فیشن زدہ ماحول میں اُلجھی ہوئی عورت کیلئے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے افکار کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful