قبلہ اول کی آزادی کے لیے تمام دینا کے مسلمانوں کو اسرائیلی
عزائم کے خلاف مل کر شدید ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے.علامہ امین شہیدی


اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ
امین شہیدی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتیں بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور
اسرائیل عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔داعش ، طالبان اور القاعدہ سمیت
دیگر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا ڈایا گرام انہی استعماری قوتوں کا تیار
کردہ ہے تاکہ اقوام عالم کے سامنے اسلام کی تصویر ایک بھیانک اور غیر انسانی
مذہب کے طور پر پیش کی جا سکے۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنے
فکری بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے پوری سرعت کے ساتھ سرگرم ہے۔ان مذموم مقاصد کی
تکمیل کے لیے کالعدم مذہبی تنظیمیں اور متشدد فکر کی حامل ہم خیال مذہبی
شخصیات ان کی بھرپور معاونت کر رہی ہیں۔ایسے عناصر اوران سہولت کاروں پر اگر
فوری اور مضبوط ہاتھ نہ ڈالا گیا تو پھر وطن عزیز کو ان دہشت پسند گروہوں کے
چنگل سے چھڑانا آسان نہیں رہے گا۔طالبان اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم
مذہبی جماعتوں کے ساتھ ماضی میں مفاہمتی پالیسی اپنائی گی جس کے نتائج اسی
ہزار لاشوں کے تحفوں کی صورت میں سامنے آئے ۔اس کے علاوہ ملک کو اقتصادی و
معاشی بدحالی کا سامنا کرنا پڑا اور پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بُری طرح
متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا القدس پر جابرانہ صیہونی تسلط ساری دنیا کے مسلمانوں
کے لیے چیلنج ہے۔قبلہ اول کی آزادی کے لیے تمام دینا کے مسلمانوں کو اسرائیلی
عزائم کے خلاف مل کر شدید ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں امام خمینی
ؒ کے فرمان کے مطابق مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں یوم القدس
ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔جن کا مقصد مظلومین سے اظہار ہمدردی اورغاصب اسرائیل
سے نفرت کا اعلان ہے۔علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اکیس رمضان المبارک یوم علی ؑ
کے موقع پر ملک بھر میں مجالس و جلوس کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی
ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے قبل از وقت سیکورٹی اقدامات
انتہائی ضروری ہیں۔یوم علیؑ اور یوم القدس کی ریلیوں کے دوران فول پروف
سیکورٹی کی کُلی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔انتظامیہ کو چاہیے کہ ان
اہم مواقعوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں تاکہ دشمن کو کسی بھی
شرپسندی کی کوشش میں کامیابی حاصل نہ ہوسکے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار
صورتحال کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہو گی۔


About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful