تازہ ترین

قوم کیلئے تڑپنے والا ہسپتال میں تڑپنے لگا

شبیر مایار کا تعلق کھرمنگ سکردو سے میٹرک تا بی اے کراچی سے ، پھر بی ایس ایف کا ورکر حیدر شاہ کا ساتھی 2009 میں حیدرشاہ کے ساتھ سکردو جیل میں رھا ٹیکس مو منٹ ، خالصہ سر کار گہوری اور چھومک میں عوامی ایکشن کمیٹی کا روح و رواں ، جولائی 2018 میں شیڈول فورتھ ، 7 ستمبر کو گرفتار ، گلگت سے ضمانت پر رھا ، 5 دن سے سکردو ھسپتال میں داخل ، دل کا مریض ، پنڈی ریفر مگر حکومت نے آج بھی اس کو شناختی کارڈ واپس نہیں کر رھا جس کی وجہ سے وہ علاج کے لئے نہیں جا سکتا ، انسانی حقوق کے علمبردار ونوٹس لیں

بلتستان کے معروف صحافی ذیشان مہدی لکھتے ہیں

یہ کوئی نئی بات نہیں کہ کامریڈ شبیر مایار درد دل میں مبتلا ہو گیا ہے ، وہ تو ایک عرصہ سے اس قوم کا درد، دل میں لئے تڑپ رہا تھا ، نئی بات صرف یہ ہے کہ اس مرض میں جیل جانے والا اس بار ہسپتال پہنچ گیا ۔ ۔ ۔ ویسے قوم کےلئے یہ بھی نئی بات نہیں جب گریٹ قوم پرست رہمنا حیدر شاہ رضوی زندگی کے آخری دن گن رہے تھے تو کس نے ساتھ دیا تھا ؟ وہ لوگ جو ان کو “جوش” دلاتے رہتے تھے وہ بالکل مدہوش تھے اور آج شبیر مایار کو مختلف ایشوز پر بڑھکاتے رہنے والے “ہوش” کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے ان کو شیڈول فور تک پہنچا دیا ، اب ذرا پنڈی تک پہنچا دیں تاکہ وہ اپنا علاج کرا کے دوبارہ “قوم” کےلئے آواز اٹھا سکے۔ ۔

علی آصف بلتی

قوم کیلئے تڑپنے والا ہسپتال میں تڑپنے لگا قوم کیلئے درد رکھنے والا خود درد میں مبتلا قوم کیلئے اٹھنے والا اب خود کیلئے اٹھ نہ سکا قوم کیلئے آواز بلند کرنے والا خود کیلئے لب ہلا نہ سکا. قوم کا ہیرو شبیر مایار عارضہ قلب میں مبتلا ڈسٹرک ہیڈکوراٹر ہسپتال میں بے یار و مدد گار انتظامیہ کی طرفسے سفری دستاویزات نہ میسر ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کا سفر تک نہیں کرسکتا …! اٹھو جاگو قوم شبیر مایار نے تمہارے لئے آواز اٹھایا ہے اب تم ذرا ان کیلئے اٹھو.. کہیں ایک اور حیدر شاہ سے محروم ہو کے زندگی بھر غلامانہ زندگی نہ گزارنا پڑے. .

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful