لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 5 خطرناک دہشتگرد گرفتار، بارود برآمد

لاہور : دبئی سے گرفتار ہونے والےدہشت گرد تنظیم لشکرِ جھنگوی کے بانی سربرا ہ  دہشتگرد ہارون بھٹی کی نشاندہی پر اس کے مزید 5 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونیوالے پانچوں دہشتگرد افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دبئی سے گرفتار ہونیوالے  دہشتگرد اہ ہارون بھٹی اور اس کے ساتھیوں کی نشاندہی پر لاہور پولیس نے بند روڈ سے اس کے مزید 5 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں نورالدین، جمعہ گل، گل خان، خداداد خان اور زمان خان شامل ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شہر میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جبکہ وہ افغانستان سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful