لوڈشیڈنگ کے خلاف انوکھا احتجاج

نگر ( اقبال راجوا) لوڑ شیڈنگ کے خلاف لیڈز پبلک سکول کے سینکڑوں طلباء و طالبات کا پرامن اورانوکھا احتجاج ، دوران تدریس 4کلومیٹر دور سے پیدل چل کر ایک میگا واٹ پاور ہاؤس چھلت پہنچ گئے ،پاور ہاؤس میں موجود خرابیوں سے متعلق RE سے مختلف سوالات پوچھتے رہے اور مشینوں کی خرابیاں سمیت پن بجلی سے پیدا ہونے والی برقی لہروں سے متعلق معلومات بھی حاصل کر لئے ۔ سکول کے طلباء و طالبات 30 منٹ تک خاموشی سے بجلی گھر کے سامنے زمین پربیٹھ کرخاموش ااحتجاج بھی کیا۔ طلباء کا میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارے امتحانات کے عین وقت ہمیشہ بجلی کسی نہ کسی بہانے سے بند کر دی جاتی ہے اور ہمارے لئے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں انہوں نے مزید کہناتھاکہ ہم آج اپنے آنکھوں سے بجلی پیدا ہونے کا عملی طریقہ دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے مستقبل میں الیکٹرک انجنئیر بن کر اپنے علاقے سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے ابھی سے بنیادی معلومات بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس لئے آج ہم نے اپنی کاغذقلم اور کتابیں سکول میں رکھ کر بجلی گھر کے مشاہدے کے لئے آئے ہیں۔ طلباء و طالبات نے RE علی رہبر سے سولات کے دوران یہ مطالبہ بھی کرتے رہے کہ مشینوں کی زندگی اور عمر میں اضافے کیلئے پاور ہاوسز میں تعینات اسٹاف پڑھے لکھے تعینات ہونے کے ساتھ ان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے سالانہ کی بنیاد پر تیکنیکی تربیت کے مختصر اور طویل المدت کورسز بھی کرائے جائیں ۔ ڈھیڑ گھنٹے تک پر امن انوکھے احتجاج کے بعد طلباء و طالبات واپس اپنے سکول روانہ ہو گئے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful