تازہ ترین

ماروی میمن پر پی پی کا شرمناک الزام

ہنزہ نگر( اقبال راجوا) ماروی میمن گوجال ہنزہ میں گھر گھر بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر ووٹ مانگ کر خود کو شرمندہ نہ کریں،اگر وہ چاہتی ہیں تو اپنے موجودہ قائد میاں محمد نواز شریف کے نام سے بی آئی ایس پی جیسا ادارہ بنا کر عوامی خدمت کا دعویٰ پورا کر لیں۔گوجال میں پی پی پی کارکنوں کا بی آئی ایس پی چیئرپرسن ماروی میمن کی انتخابی مہم چلانے پر رد عمل ۔ پی پی کے کارکنوں نے مزید بتایا کہ انتخابات کا ملتوی ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ایس لگتا ہے کہ یہ بھی میر غضنفر علی خان کی اپنے شہزادے سلیم کو جتانے کے لئے کوئی ملی چال ہے۔گوجال کی عوام نے زمانہء قدیم میں ہی بادشاہی نظام کو ختم کر کے عوامی حکومت کو ترجیح دی ہے لیکن اب کچھ لوگ ایک بار پھر سے بادشاہت سے بھی آگے شہنشاہیت کی قیام پر کام کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے مذید بتایا کہ وزیر بیگ اور نیک نام دونوں عوامی آدمی ہیں لیکن وزیر بیگ ایک تجربہ کار منجھے ہوئے سیاست دان ہیں انہوں نے حسین آباد تا شمشال اپنے دور میں بجلی اور صاف پانی فراہمی کے متعدد منصوبے دیئے ہیں ہم ایک سینیئر پارلیمنٹیرین کو ایک بار پھر اسمبلی میں بھیج کر اپنے حقوق کے حصول کا راستہ فراہم کرائیں گے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful