ماؤنٹ ایورسٹ پر رواں سیزن 7 کوہ پیما ہلاک

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)رواں سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کرنے والے کوہ پیماؤں کی ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔خبرایجنسی کےمطابق نیپالی ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے گزشتہ روز ماؤنٹ ایورسٹ پر تین کوہ پیماؤں کی اموات ہوئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد7 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں 2 کوہ پیماؤں کا تعلق بھارت سے ہے، دونوں کوہ پیما چوٹی سرکرنے کےبعد واپسی کے راستے میں دم توڑ گئے، جبکہ بدھ کو بھی ایک بھارتی اور ایک امریکی کوہ پیما ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ہمالیہ ریجن میں ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے اپریل سے مئی کے آخر تک موسم سازگار رہتا ہے، جس کے باعث چوٹی سر کرنے والوں کا رش ہوتا ہے اوراس دوران چوٹی سر کرنے اور واپسی کےخطرناک راستے میں طویل انتظار کے باعث کوہ پیما ہلاک ہوجاتے ہیں۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔