ماں کا دودھ پینے والے بچے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں

پشاور: دنیا میں بچوں کی بہت سی بیماریوں کی وجوہات پرہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جس بچے کو ماں اپنا دودھ پلاتی ہے وہ صحت مند رہتا ہے اورجواس نعمت سے محروم ہو، اس میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ ملک میں ہفتہ بریسٹ فیڈنگ جاری ہے۔ ماں کا دودھ بچے کے لئے قدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے جواسے زندگی بھر کے لئے مضبوط اور بیماریوں سے محفوظ بناتا ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ دودھ پلانے کی مدت کم ازکم چھ ماہ ہونی چاہیے تاہم اگر بچے کو ڈھائی سال تک دودھ پلایا جائے تو یہ بچے کے لئے زیادہ مفید ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کےمطابق 70فیصد مائیں بچوں کو اپنے دودھ کی بجائے ڈبوں کا دودھ پلاتی ہیں، جس سے بچے پیٹ، سینے اورجلدی امراض کا آسان شکاربن جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دودھ پلانے کا یہ عمل نہ صرف بچےبلکہ ماں کے لئے بھی سود مند ہے، جو ماں کو چھاتی کے کینسراور موٹاپے سے بچاتی ہے۔ ماں اوربچے کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی آج بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جارہا ہے جویکم سے 7 اگست تک جاری رہے گا۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بہت ساری ایسی مائیں ہوتی ہیں کہ جنہیں خود بڑی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں لیکن یہ بھی قدرت کا کرشمہ ہے کہ ان کادودھ ان کے بچے کے لیے تریاق ہوتا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful