متحدہ مجلس عمل اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کرے گی، لیاقت بلوچ

 جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، علامہ عارف حسین واحدی، رانا شفیق خان پسروری، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد خان لغاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپریل میں ایم ایم اے کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں اور عہدیداروں کا انتخاب مکمل کر لیا جائے گا اور اپریل میں ہی مرکزی کنونشن منعقد ہوگا جس میں تمام جماعتوں کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران شریک ہوں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل بھرپور انقلابی رابطہ مہم کے ذریعے اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کرے گی اور انتخابات میں سیکولر اسلوب سیاست کو شکست دے گی۔

دوسری جانب لیاقت بلوچ نے پریم یونین کے صدر حافظ سلمان بٹ اور سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو کو این آئی آر سے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد تقرری کے نوٹیفکیشن پر مبارکباد دی اور کہا کہ پریم یونین کا ریلوے مزدوروں اور مزدوروں کی قومی تحریکوں میں تاریخی کردار ہے۔ ریلوے کی بحالی اور عوامی اعتماد کی بحالی میں ریلوے مزدور اور پریم یونین کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجکاری مسائل کا حل نہیں، تمام قومی اداروں میں مزدور کو اعتماد دے کر قومی ادارے بحال کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، ریلوے، واپڈا، پاکستان سٹیل ملز اور قومی اداروں میں نجکاری کی بندر بانٹ کی مزاحمت کی جائے گی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful