متحدہ کے لئے خوشخبری

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبل عبدالرشید گوڈیل کی حالت مسلسل بہتر ہورہی ہے اور اب انہیں تین چار رو ز میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے نکالنے کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔

ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے آج صحافیوں کو بتایا کہ رشید گوڈیل ذہنی طور پر بالکل تندرست ہیں وہ اپنے ملنے والوں کو پہچان رہے ہیں اور ان سے اشاروں سے باتیں بھی کر رہے ہیں تاہم ابھی بول نہیں سکتے۔

ترجما ن نے کہا کہ انہیں مزید 12سے 16گھنٹے وینٹی لیٹر کے بغیر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ وہ خود اپنے طو رپر سانس لے رہے ہیں اور بہتر ہیں تاہم ابھی ان کی حالت ڈاکٹروں کے بقول خطرے سے باہر نہیں کہی جا سکتی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر اس وقت ہوگی جب انہیں آئی سی یو سے منتقل کیا جائے گا اور اس میں تین چار دن لگ سکتے ہیں۔

ان کی پسلی میں ایک گولی بدستور موجود ہے لیکن وہ کوئی نقصان نہیں پہنچا رہی اس لئے اسے فوری طور پر نہیں نکالا جا رہا۔

ایک سوا ل کے جواب میں ترجما ن نے کہا کہ رشید گوڈیل ابھی ایسی حالت میں نہیں کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئی بیان دے سکیں کیونکہ وہ بولنے کی پوزیشن میں نہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful