تازہ ترین

متفقہ آئین بنانا کوئی مذاق نہیں ، آج پوری دنیا میں پاکستان کا نام رسوا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب مولا جٹ بن کر ججز کو دھونس اوردھمکیوں سے ڈرانا چاہتے ہیں ، پوری زندگی ووٹ کو عزت نہ دینے والے آج ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں،وہ صبح عدلیہ کو گالی دیتے ہیں اور رات کو اپنے وزیراعظم کو معافی کے لیے بھیج دیتے ہیں، عوام بتائیں وہ کس کے ساتھ ہیں، بھٹو کے وارثوں یا ضیاالحق کے وارثوں کے ساتھ، طالبان کا بچھڑا بھائی عمران خان ہے اور ہم مذہبی انتہاپسندوں کی بھی ٹیم کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے، نوازشریف عمران خان ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں لیکن ان کی جنگ منافقوں کی جنگ ہے اور مقصد صرف اقتدار میں آکر پیسہ بنانا ہے، ان کی سیاست اورمعیشت امیروں کیلئے ہے، جاتی امرا اور بنی گالہ میں سرمایہ دار جمع ہوچکے ہیں اور اگر یہ لوگ اقتدار میں آگئے تو پتا نہیں ملک کا کیا ہوگا،بڑے میاں یا چھوٹے میاں سے ملک نہیں چلے گا، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کیے جارہے تھے مگر جیسے ہی سردیاں ختم ہوئیں ان کا جھوٹ سامنے آگیا، ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا کر پاکستان کے سنہری دور کو بھی لٹکا دیا گیا اور آج تک پاکستان کا سنہرا دور پھانسی گھاٹ پر جھول رہا ہے جب کہ جمہوریت اور آئین بھٹو کا ہی کارنامہ ہے،متفقہ آئین بنانا کوئی مذاق نہیں تھا لیکن آج پوری دنیا میں پاکستان کا نام رسوا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہ بدھ کو گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ تیسری نسل آ گئی مگر کسی کا جذبہ سرد نہیں ہوا، بھٹو کے دیوانے آج بھی اسی طرح کھینچے چلے آتے ہیں، چاروں صوبوں سے لوگ کھینچے چلے آئے ہیں، یہ طاقت ہے اس مظلوم کی جو ہنستے ہوئے پھانسی پر جھول گیا، بھٹو شہید نے ایک سال 9ماہ جیل میں گزارے، تحریک اور اقتدار کے دن ملا کر 11برس سے اوپر بنتے ہیں ان دنوں میں انہوں نے جو کیا اس کے اثرات آج بھی ہم دیکھ رہے ہیں، اسے کہتے ہیں سیاست، نواز شریف 32سال میں ملک کیلئے وہ نہ کر سکے اور عمران اپنے 23سالہ سیاست میں کچھ بھی نہ کر سکا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 26سال تک ملک بنا آئین کے چل رہا تھا، بھٹو نے متفقہ آئین دیا، یہ جمہوریت بھٹو نے دی، آج اگر مزدوروں اورکسانوں کے پاس حقوق ہیں ، اگر پاکستان کی کوئی کامیاب خارجہ پالیسی رہی ہے تو وہ شہیدذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے شہید بھٹو کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں تھا، وہ میز پر بیٹھے اور بھارت سے جنگ جیت لی، بھٹو شہید ایک عہد کا نام ہے، جس نے تمام اسلامی ممالک کو ایک لڑی میں پرو دیا، چین کو دنیا میں شناخت دلائی، عرب ممالک کو اسلامک کرنسی کا تصور دیا، ساتھیو صرف بھٹو کو شہید نہیں کیا گیا بلکہ پاکستان کے سنہرے مستقبل کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful