متنازعہ خطے میں ملک ریاض کی سرمایہ کاری کا انکشاف۔

اسلام آباد: سینئر صحافی عالم نورحیدر  نے حالیہ دورہ گلگت بلتستان سے واپسی کے بعد انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین نے شنگریلا کی خریدای میں ناکامی کے بعدہنزہ میں ساڑھے تین سو کنال زمین خرید لی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں ملک ریاض غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری کریں گے اور گلگت بلتستان میں جلد ہی مقامی آبادی اقلیت میں تبدیل ہوگی دوسری جانب گلگت بسین میں سنیٹر طلحہ محمودکا داماد نے بھی زمینوں کی خریداری شروع کی ہے۔اگر گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے تو کدھر گیا وہ اسٹیٹ سبجیکٹ رول جو کشمیر کے دونو ں ا طراف میں بدستور نافذ ہے صرف گلگت بلتستان میں اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
یاد رہے گلگت بلتستان اقوام متحدہ کے قراداد کے مطابق گلگت بلتستان ایک متنازع خطہ ہے جس پر 69 سالوں سے پاکستان قابض اور یہاں کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اقوام متحدہ اور عالمی برداری نے بھی اس مسئلے پر چپ کا روزہ رکھا ہے جبکہ غیرمقامی افراد کو اس طرح زمینین فروخت کرنا بھی لمحہ فکریہ ہیں دنیا میں اس کے واقعات بہت رونما ہوئے ہیں جسے مسئلہ فلسطین ہمارے سامنے ہیں فلسطین کے عوام نے سب پہلے باری رقم لیکر اپنی زمینیں اسرائیلیوں کو فروخت کر دیاتھا بعد میں یہودیوں نے فلسطین کے اندر ایک سازش کے تحت مسلمانو ں کو اقلیت میں تبدیل کر کے ایک نیا ریاست اسرئیل کا اعلان کردیا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

One comment

  1. عبدا لعلی

    یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ آج کل ایک انفرادی شخص صرف پیسہ کو دیکھتا ہے اس سے لامحالہ کہ ُاس کی پیسہ کی ہوس معاشرہ کو کیسی نقصان دے سکتی ہے۔اس میں جب تک پورے معاشرے کے لوگ یکجا نہیں ہونگی اس کو لگام دینا مشکل ہے-حتیٰ کہ سرکاری اہلکار بھی چند کوڑوں میں بک سکتے ہیں-

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful