مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، صادق خان

لندن کے میئر صادق خان ان دنوں اپنے 16 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں  اور آج انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ہے۔

صادق خان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اورکہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر بے حد خوش ہوں، ہمیں آئندہ کے 70 سال پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 صادق خان نےاپنے تاثرات کتاب میں قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا اور ’مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘۔

واضح رہے کہ میئر لندن صادق خان پاک بھارت کے دورے پر ہیں جس کے پہلے مرحلے پر انہوں نے بھارت کے شہروں ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے پر وہ پہلے لاہور آئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

لاہور کے بعد صادق خان کراچی آئے ہیں بعد ازاں اپنے دورے کے آخری روز وہ اسلام آباد جائیں گے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful