مجھے سلمان تاثیر نہ بنایا جائے ‘‘ معاویہ کے متعلق متنازعہ بیان

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امیر معاویہؓ کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی شو میں معاویہ کے حوالے سے بیان دیا تھا جس کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب  ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔شہلا رضا نے پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ’عمران خان کہتے ہیں کہ معاویہ کا قرضہ ہے اس لیے انہیں حکومت چاہیے، حالانکہ تاریخ میں معاویہ کے قرضے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

سیدہ شہلا رضا نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہیں سلمان تاثیر نہ بنایا جائے۔ شہلا رضا نے کہا ہے کہ جب انہوں نے جب عمران خان کاذکر کیا تو معاویہ کہا اور اس کے بعد حضرت معاویہ کہا۔ اس بیان کے بعد  ان کے خلاف شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان کے خلاف ایک کالعدم جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی میں موجود کالعدم جماعت کے ہمدردوں کی جانب سے نفرت انگیز مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.