مذہبی منافرت، ریاست مخالف سرگرمیاں، 141سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک، کارروائی کی ہدایت

انسپکٹرجنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی سالمیت اورمذہبی رواداری کے خلاف زہرگلنے والوں کے خلاف کارروائیوں میںتیزی لائی جائے۔انہوں نے کہاسپیشل برانچ میںقائم سوشل میڈیامانیٹرنگ سیل کوتمام سہولیات اورافرادی قوت فراہم کی جائے گی۔تاکہ اس کی کارکردگی میں مزیدبہتری لائی جاسکے۔آئی جی ثناء اللہ عباسی کی زیرصدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں سپیشل برانچ کے اے آئی جی حنیف اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کرنے پر 104آئی ڈیز بلاک جبکہ مذہبی منافرت پھیلانے پر 37آئی ڈیز بلا ک کر کے ان کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ ادارے کو لکھا گیاہے۔ ان میں ایک ویب سائیٹ اور 3ٹویٹر اکاونٹس بھی شامل ہیں ۔ 5اشخاص کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016کے تحت پرچے درج ہوئے اور اُن پر کاروائی بھی ہوئی۔ آئی جی پی کی سربراہی میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ اجلاس کے اختتام پر اے ٹی اے کے پینڈنگ کیسسز اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ جس میں ڈی آئی جی کرائم فرمان علی اور اے آئی جی کرائم محمد اسحاق نے بریفنگ دی۔ آئی جی پی نے اس دوران ہدایات دی کہ اگلی میٹنگ میں اے ٹی اے کے پینڈنگ کیسسز اور جے آئی ٹی کی رپورٹس وغیرہ پیش کی جائیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ویمن پولیس کے اہلکاروں سے ایک نشست کے دوران پولیس سربراہ نے اُن کے مسائل سنے اور موقع پر ہی مسائل کے حل کے لئے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ویمن پولیس کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے تلقین کی کہ ایمان داری اور فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دو۔ ویمن پولیس اہلکار مختلف اضلاع سے آئیں ہوئی تھیں۔ مذکورہ بالا میٹنگز میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر گوہر نفیس ،ڈ ی آئی جی کرائمز فرمان علی، اے آئی جی کرائمز محمد اسحاق ، اے آئی جی تنویر الحسن ، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل ، اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

About یاور عباس

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful