مسئلہ کشمیر۔۔۔ہم سب ایک ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔۔ ملک کی سیاسی و فوجی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور حریت رہنماؤں سے ملاقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ آج یہاں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں کئے گئے جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان حریت رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں سے نہ ملنے کا کوئی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

ااجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ بھارت سے متعلق بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں مشیر خارجہ کے 23 اور 24 اگست کو دورہ بھارت کے دوران اپنائے جانے والے موقف کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے حریت رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور کشمیر کے مسئلے پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران ایپکس کمیٹی کے فیصلوں، اٹک دھماکے، کراچی کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت ملک کی داخلی و خارجی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو اٹک میں صوبائی وزیر شہید کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور وزیرداخلہ نے اس حوالہ سے شرکاء کو تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی ہر قیمت پر اس واقعہ کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے او رملک بھر میں دہشت گردوں ، ان کے معاونین اور مالی امداد دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے واقعہ کے بعد سے پہلے ہی پنجاب بھر خصوصاً جنوبی پنجاب میں انتہاپسندوں کا تعاقب شروع ہو چکا ہے اور اب تک درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful