مشرقی افغانستان میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ افغانی میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے پولیس کمانڈر کے ترجمان «حسین مشرقیوال» کا کہنا ہے کہ ”اچین” شہر کے ”منگل باغ” نامی علاقے میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اور داعش کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپوں میں کم ازکم 10 جنگجو ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی افغانستان میں اچین نامی شہر کو داعشی دہشت گردوں کا مرکز سجمھا جاتا ہے اور داعشی دہشت گرد اب اس صوبے کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی طالبان کے مسلح افراد نے اچین، بتی کوٹ، پیچراگام، اور چیرھار نامی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ امریکی افواج داعش کو ایک خاص منصوبے کے تحت افغانستان کے مختلف علاقوں میں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جب طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں ہوتی ہیں تو طالبان پر بمباری کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ افغان اور امریکی حکام طالبان کو داعش کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful