مشرق وسطیٰ کےکئی حصوں میں جاری تشدد اورعدم استحکام کاسفارتی حل نکالنےکی فوری ضرورت ہے:ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ سےمتعلق مباحثے میں اظہارخیال کیا۔ ملیحہ لودھی نے فلسطینیوں کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کو امریکی فنڈنگ روکے جانے پر کہا کہ امریکی فیصلے سے یواین آر ڈبلیواے کی امن کوششوں کوخطرہ لاحق ہوا۔ پاکستان یواین آرڈبلیواے کواضافی امداد فراہم کررہا ہے۔ انسانی ضروریات کو سیاسی معاملات اور تنگ نظری کی بھینٹ نہیں چھڑانا چاہیے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی حصوں میں جاری تشدد اورعدم استحکام کا سفارتی حل نکالنے کی فوری ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع جاری ہے۔ عالمی برادری کو دوریاستی حل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ دو ریاستی حل انیس سو سڑسٹھ کے بارڈر،القدس کے بطور فلسطینی دارالحکومت کی بنیاد پرہونا چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے شام اوریمن کےتنازعات کومذاکرات سےحل کرنے پرزور دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful