مفتی پوپلزئی نے قوم کو پھر تقسیم کردیا، رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں مسلمانوں کو ایک ساتھ عید منانا روزہ رکھنا خواب بن گیا مفتی پوپلزئی نے قوم کو پھر تقسیم کردیا، پشاور کی جامع مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ۔پہلی تراویح بھی ادا کردی گئی تفصیلات کے مطابق رات گئے پشاور کی جامع مسجد قاسم میں مفتی شہاب الدین نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہادت شرعی کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتے کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔

اس اعلان کے بعد خیبر پختونخواہ کے شہری گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے ہیں ، مساجد میں پہلی نماز تروایح کے بعد شہریوں کی قلیل تعدا د نے مساجد کا رخ کیا۔ جامعہ مسجد قاسم میں پہلی تراویح کی نماز میں ڈیڑھ صف بھی پوری نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جامع مسجد قاسم کے منتظمین کی جانب سے گواہوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی ان کے رابطہ نمبرز دئیے گئے ۔واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم رمضان المبارک اتوار کو ہوگا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful