مقبوضہ کشمیر :مسجد پر بھارتی فورسز کی شیلنگ کیخلاف مکمل ہڑتال،جھڑپیں

سری نگر……..مقبوضہ کشمیر کی تاریخی مسجد پر بھارتی فورسز کی آنسو گیس شیلنگ کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی، مظاہرین اور پولیس کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز بھارتی پولیس نے سری نگر کی تاریخی مسجد پربلاجواز آنسو گیس کے شیل پھینکے اور روزے دار نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے خلاف پوری وادی میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی، حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی اپیل پر سری نگر میں آج ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ہڑتال کے باعث سری نگر میں تمام کاروباری مراکز بند رہے، سڑکیں سنسان رہیں اور پولیس سڑکوں پر گشت کرتی رہی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful