ملتان ہائیکورٹ الیکشن میں خالد اشرف خان صدر، ملک عثمان جنرل سیکرٹری منتخب

ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں سابق صدر شیر زمان قریشی کے حمایت یافتہ خالد اشرف خان نے میدان مار لیا، صدارتی اُمیدوار سید اطہر حسن بخاری نے 1503 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، دیگر نشستوں پر عقیل یوسف بھٹی نائب صدر، ملک عثمان بھٹی جنرل سیکرٹری، سیدہ میمونہ بتول بخاری لائبریری سیکرٹری اور ناصر محمودالدین غزالی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ کامیاب اُمیدواروں کے حامیوں نے جشن اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، الیکشن کے موقع پر وکلاء کو لانے کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے، ذرائع کے مطابق خدشہ تھا کہ الیکشن کے موقع پر کوئی غیرمعمولی عمل میں آئے گا، کامیاب اُمیدوار خالد اشرف خان نے کہا کہ آج حق، سچ ،وکلاء اور بار کی جیت کا دن ہے، میں اس کامیابی پر اپنے تمام چاہنے والے اور سپورٹ کرنے والے تمام رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی دعائوں سے کامیاب ہوں، اُنہوں نے کہا کہ وکلاء اور بار کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کیا جائے گا، وکلاء کی عزت اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے اپنی ہرممکن کوشوں گا.

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful