ممنوں حسین نے مسئلہ کشمیر کو برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دے دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر کو برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ قومی ترقی کے خلاف ہر سازش کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔

صدر مملکت ممنوں حسین نے موجودہ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی پارلیمنٹ کے کردار کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی عمل کو افراتفری اور گروہی مفاد سے آزاد ہونا چاہیے۔

صدر ممنون حسین نے بھارت کو خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔

صدر نے اپنے خطاب میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی، ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا کہ پاکستانی برآمدات کم ہورہی ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی بات کی، اپوزیشن کو ترقی کے ایجنڈے میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کابل میں دہشت گردی کی بھی مذمت کی۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful