سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر آمد پر وادی کشمیر میں کرفیو کا سا سماں ہے ۔سونی گلیاں ،ویران سڑکیں اور جگہ جگہ فوجیوں کی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت معصوم کشمیریوں پر تسلط جمانے کیلئے کس حد تک چلا جاتا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر پوری وادی میں ہو کا عالم رہا۔
دوسری جانب کٹھ پتلی حکومت نے احتجاج کا بنیادی حق دینے کی بجائے حریت رہنماﺅں سمیت 2ہزار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب مودی کی بھارت آمد کے موقع پر رکن مقبوضہ کشمیر اسمبلی راشد انجینئر سمیت متعدد افراد نے سیاہ پرچم لہرا دیئے جبکہ کئی افراد نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے ۔سیاہ پرچم لہرانے اور مودی مخالف احتجاج کی قیادت کرنے پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے راشد انجینئر سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔مودی کی آمد پر سکیورٹی کے نام پر پوری وادی میں لینڈ لائن،موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔
دوسری جانب حریت رہنما علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارت نواز قوتیں بھارتی فوج کے اشاروں پر چلتی ہیں ۔نریندر مودی عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ۔عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل کے جلد سے جلد حل کویقینی بنائے۔