تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

امام علی رضا علیہ السلام کا ایک معجزہ

مولا امام علی رضا علیہ السلام کا ایک معجزہ
حرم  امام رضا علیہ السلام ایک عالم دین نمازِ فجر کے بعد ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ اور کہتے ہیں کہ آج سے کچھ دن پہلے یہاں ایک انجینئر آیا تھا فرانس سے اور اس دروازے سے داخل ہوا جہاں پر بیماروں کو لا کر باندھا جاتا ہے ، اس مقام سے مولا امام رضا علیہ السلام کے حرم کا گنبد صاف نظر آتا ہے ، کہنے لگا کہ یہ اتنا خوبصورت گنبد کس کا ہے تو ساتھ میں جو ایرانی کھڑا تھا وہ ان کی زبان سمجھتا تھا ،اس نے بتایا کہ یہ وہ ہیں جن کی اللہ کے ہاں بہت عزت و آبرو ہے ،یہ سن کر وہ فرانسسی آگے بڑھا اور دیکھا کہ کسی کے ہاتھ میں ڈوری ہے ، کسی کے گلے میں ، کسی کے پاوں میں ،۔۔۔تو کہنے لگا یہ سب کیا ہے ؟تو ایرانی کہنے لگا کہ جسے ہر جگہ ڈاکٹر سے جواب مل جائے تو اسے یہاں قید کیا جاتا تو اسے شفاء مل جاتی ہے ۔۔۔یہ سننا تھا کہ انجینئر نے ایک لٹکی ہوئی ڈوری کو اپنے گلے میں باندھ لیا ۔۔اب وہ ایرانی کہتا ہے کہ آپ کو کیا کوئی لا علاج بیماری ہے ؟تو کہنے لگا کہ نہیں مجھے نہیں ہے ، میرا ایک بیٹا ہے جو کہ بیمار ہوا تھا ، اس کے بعد اس کو فالج ہو گیا ، ہم نے اس کے علاج کے لئے دنیا کے بڑے سے بڑے ڈاکٹر کو دیکھایا ہے لیکن سب نے لا علاج کہہ دیا ۔۔۔۔انجینئر ایرانی سے کہنے لگا کہ جب وہ اللہ کے ہاں عزت و آبرو رکھتے ہیں تو ضروری تو نہیں کہ میرا بیٹا ہی آئے ، اس کی جگہ میں یہاں بیٹھ جاتا ہوں اور علاج اس کا ہو جائے گا ۔۔۔ایرانی کہنے لگا کہ جناب یہاں کا طریقہ ہے کہ بیمار کا لانا ضروری ہے ، اب وہ آگے بڑھا ، مناجات کئے اور کہنے لگا کہاب کل آئیں گے ، اب انجینئر ہوٹل میں اپنے کمرے میں چلا گیا ۔۔۔۔وہ دل ہی دل میں خوش ہو رہا تھا ، اس کو ایک روشن امید لگ گئی تھی تو اس نے سوچا کہ اپنی بیوی کو بتاتا ہوں ، اس نے کال کی تو بیوی نے کہا کہ میں کافی دیر سے کوشش کر رہی ہوں لیکن جواب نہیں تھا مل رہا ۔۔۔۔انجینئر نے بتایا کہ میں مشہد آیا ہوا ہوں اور یہاں وہ بندہ دفن ہے جو اللہ کے ہاں عزت و آبرو رکھتا ہے ، ان کے در سے لاعلاج لوگ شفا یاب ہو جاتے ہیں ، اب اس انجینئر کی بیوی بار بار بات کو کاٹنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس نے بات جاری رکھی ، اب اس کی بیوی نے کہا کہ میری بھی بات سنیں ۔۔۔۔انجینئر نے کہا سناو ، وہ کہنے لگی کہ ابھی کچھ دیر پہلے گھر میں ایک کرشمہ ہو گیا ہے ، دروازے پر دستک ہوئی تو میں نے دیکھا تو ایک مرد ہیں ، لیکن میں نہ پہچان سکی کہ کون ہیں تو وہ کہنے لگے کہ اے اہلِ خانہ ہمیں اندر آنے کی اجزت دیں ، ان کا روعب و جلال اتنا تھا کہ میں نے آنے دیا ،پھر وہ ہمارے بیٹے کے کمرے کی جانب بڑھنے لگے میں ،فوراََ پیچھے گئی تو دیکھا کہ انھوں نے ہمارے بیمار بیٹے کو دونوں بازوں سے پکڑ کر کھڑا دیا اور وہ بلکل ٹھیک ہو گیا ۔۔یہ دیکھ کر مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا اور دیکھا کہ وہ جانے لگے ہیں ، تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ہم پر اتنا بڑا احسان کیا ہے ، آپ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں ؟تو انھوں نے اتنا ہی بتایا کہ کہ میرا نام رضا ہے اور مشہد سے آیا ہوں ۔۔۔اور یہ کہہ کر وہ چلے گئے ۔۔۔۔۔…

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful