میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گے، وہ پھر اپنی کابینہ لے کر آئے گا، شہر اپنا ریونیو کلیکشن خود کرے گا، شہروں کا الیکشن بڑا ہوگا تو صرف سیاسی جماعتیں ہی لڑسکیں گی۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گے، پنجاب میں 22ہزار پنچایت کو40 ارب روپے کےفنڈزدیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام پوری دنیا کے نظام کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کیا گيا، پنجاب میں پنچایت سربراہ کے براہ راست انتخاب ہوں گے، پہلے ولیج کونسل کا الیکشن ہوگا، پنجاب میں 22 ہزار پنچایت کے الیکشن ہوں گے، اس نظام کے تحت فنڈز براہ راست گاؤں کو جاتےہيں، 22 ہزار دیہاتوں میں براہ راست پیسا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ شہرکھنڈربنتےجارہےہیں،وہاں سہولتیں ختم ہوتی جارہی ہیں،کراچی کی حالت دیکھیں،وہ ٹھیک ہوہی نہیں سکتا، جب تک شہر اپنا پیسا اکٹھا نہیں کریں گے، ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.