میرے ملک نے میری ماں اور بیوی کو تکلیف کیوں دی کیوں کہا جا رہاہے کہ میں را ایجنٹ نہیں ہوں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تخریب کاریوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار بھارتی جاسوس اور نیوی افسر کلبھوشن یادو نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے اپنی والدہ اور اہلیہ سے بھارتی حکومت کے نامناسب رویے کی شکایت کر دی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلبھوشن یادو نے کہا ہے کہ میری اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروانا پاکستان کا مثبت اقدام تھا جس پر میں پاکستانی حکومت کا شکرگزار ہوں
لیکن اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بھارتی حکومت کے نامناسب رویے پر مجھے شدید تکلیف ہے۔ جب میری ملاقات اپنے اہل خانہ سے کروائی گئی تو ان کے ساتھ آیا سفارتکار ان پر چیخ اور چلا رہاتھا ۔ اس کو یہ حق کس نے دیا۔ مجھے تو یہ بھی لگا کہ میری ماں اوربیوی کو جہاز میں بھی ماراپیٹا جاتا رہا ۔ان کے چہروں پر خوف کے سایے نمایاں تھے۔انھیں کچھ کہنے کےلئے زبردستی کی جاتی رہی۔ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ میں نیوی افسر نہیں ہوں۔ میں آج بھی انڈیا کا کمیشنڈ آفیسر ہوں۔ میری ماں مجھے دیکھ کر حیران تھی کہ میری صحت بالکل ٹھیک تھی۔ میں نے ماں کو بتا یا کہ مجھے یہاں بہترین خوراک دی جا رہی ہے خیال رکھا جا رہا ہےاور کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ کیوں کہا جا رہاہے کہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کےلئے کام نہیں کر رہا تھا ۔ میں یہاں کھڑا صاف اور واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ ہاں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کر رہا تھا۔ میں ایک فوجی ہوں اور میں یہ سب اپنے ملک کے لیے کر رہا تھا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful