نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہےکہ نئے پاکستانی سفیر اعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ اعزازچوہدری 17 مارچ کوپاکستانی میڈیاسےملاقات کریں گے۔

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق نئے سفیر اعزازچوہدری کا ٹرمپ انتظامیہ سےملاقاتوں کاسلسلہ جلدشروع ہوگا۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چودھری نثار نےاعزاز چودھری سےکہاتھاکہ بطور پاکستانی سفیر آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر ان امریکی ایوانوں، اداروں اور شخصیات تک موثر انداز میں پہنچایا جائےجنہوں نے پاکستان پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

چوہدری نثارعلی خان نےامریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری کی بطور سیکرٹری خارجہ پاکستان کےلیے خدمات کوبھی سراہاتھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہےتھے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful