نائن الیون کے بعد اسلام کا غلط تصور پیش کیا گیا ،مسلم کمیونٹی امریکی فیملی کا حصہ ہے :اوباما

بالٹی مور (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدرباراک اوبامانے نائن الیون کے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد اسلام کاتصورغلط پیش کرنے کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مسلم کمیونٹی امریکی فیملی کاحصہ ہے ،ہماری تکالیف مشترکہ ہیں ،مسلمانوں کے ساتھ مل کرانتہاءپسندی اوردہشتگردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ،ہمیں کچھ اہم حقائق جاننے کی ضرورت ہے ،اسلام امن کامذہب ہے ،پیغمبراسلام نے ہمیشہ امن اوربھائی چارے کادرس

دیاہے ۔

صدرباراک اوبامانے ریاست بالٹی مورکی مسجدکادورہ کیا،صدرباراک اوبامہ نے مسلم کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم کمیونٹی کاشکریہ اداکرتاہوں ۔آج دنیابھرسمیت امریکہ میں مسلمان کمیونٹی ہراساں دکھائی دیتی ہے ،چندلوگوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کوالزام دیاجاتاہے ،دہشتگردی کے واقعہ کے بعداسلام کاتصورغلط پیش کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہاں موجودتمام مسلمانوں کوخوش آمدیدکہتاہوں ،مسلم کمیونٹی امریکی فیملی کاایک حصہ ہے ،ہماری تکالیف اورمفادات مشترکہ ہیں ،امریکی ترقی کیلئے مسلمانوں کابڑاکرداررہاہے ۔امریکہ میں مسلمان کمیونٹی لیڈر،انجینئراورڈاکٹرکے عہدے پرفائزہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمان صدیوں سے امن کادرس دیتےرہے،مذہب اسلام ہمیشہ امریکہ کاحصہ رہاہے ۔نائن الیون کے بعددہشتگردی کے واقعہ نے اسلام کے نام کوبدنام کیا،ان دنوں مسلمانوں کے خلاف منفی سیاسی مہم چلائی جارہی ہے ،جس پرہمیں تکلیف ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ آج حجاب پہننے والی خواتین کوٹارگٹ کیاجاتاہے ،مسلم کمیونٹی نے امریکہ کوبحیثیت قوم متحد کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مسلمان بچیاں میری بیٹیوں کی طرح ہیں ،مسلمانوں کوپریشان دیکھ کرانتہائی دکھ ہواہے ،تمام مذاہب کی حفاظت اوراحترام امریکہ کے آئین میں شامل ہے ،میڈیاپرحقائق درست طورپربیان نہیں کئے جاتے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful