نااہل ہونے کے بعد نوازشریف جیل نہ گئے تو میرا نام رانا ثناءاللہ رکھ دینا، شیخ رشید

لودھراں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کر دیا ہے، انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلوائوں گا، اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثناءاللہ رکھ دیں، آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، علی خان ترین، مراد سعید اور دیگر موجود تھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمی نے پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں، بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کا نام تک نہیں لیتے، جب کہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی کسی تقریر میں اس کا ذکر کیا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful