ناصر شیرازی سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صاحبزادہ حامد رضا نے ناصر شیرازی کی مزاج پرسی کی اور اغواء کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق ناصر شیرازی نے انہیں اغواء کرنیوالوں کے حوالے سے آگاہ کیا کہ وہ انہیں نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق ناصر شیرازی کو علم نہیں ہو سکا کہ انہیں اغواء کرنیوالے کون لوگ تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں جہاں دونوں رہنما اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ ناصر عباس شیرازی کو یکم نومبر کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔ ایک ماہ کی جبری قید کے بعد انہیں گزشتہ شب رہا کر دیا گیا۔ ناصر شیرازی کے اغواء کیخلاف ایم ڈبلیو ایم نے 10 دسمبر کو دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

 

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful