نجم سیٹھی پر بطور چیئرمین پی سی بی 7 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پر 4 سال کے دوران پی سی بی کے 7 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے 2014 سے 2018 تک کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ان چار سالوں میں نجم سیٹھی پر 7 کروڑ روپے سے زائد خرچم ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ تفصیلات کےمطابق نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین 4 کروڑ روپےسے زائد رقم خرچ کی، چئیرمین پی سی بی نے ایگزیکٹو کیمٹی کی حیثیت سے 3 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی۔

پی سی بی کے مطابق بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپےخرچ کیے، ان کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 81 لاکھ اور ایندھن کی مد میں 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

پی سی بی کی تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ الاؤنسز (پی ایس ایل) کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیے، ایک کروڑ 83 لاکھ روپے گاڑی،ڈرائیور اور ذاتی سیکیورٹی کی مد میں خرچ کیے گئے۔

پی سی بی کا بتانا ہےکہ نجم سیٹھی کے غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے سابق چیئرمین شہریارخان سے متعلق بھی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق شہریار خان پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور ان کے میڈیکل پر 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

واضح رہےکہ نجم سیٹھی کو میاں نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا اور انہوں نے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کےبعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.