اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) نفاذشریعت کے نام پرمسلح محاذآرائی قطعی حرام ہے۔ اسلام آباد میں علماء نے دہشتگردی اور خود کش حملوں کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔
اسلام آباد میں میثاق مدینہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مسالک و مکاتب کے علماء سمیت صدرممنون حسین نے بھی شرکت کی۔ علماء نے متفقہ طور پر خودکش حملوں کو حرام قراردیدیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ فتویٰ جاری کردیا۔
کانفرنس میں متفقہ طورپرانتہا پسندانہ سوچ اورشدت پسندی کو مستردکردیا گیا اور اپنے نظریات دوسروں پرمسلط کرنے کی روش فساد فی الارض قرار دیا گیا ۔
علماء کا کہنا تھا کہ دینی شعائرکونجی عسکری مقاصد کیلئےاستعمال کرنا خلاف سنت ہے۔ جنگ وقتال شروع کرنے کا اختیارصرف اسلامی ریاست کے پاس ہے۔ علماء نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی مکمل تائید کا اعلان بھی کردیا۔ سماء