نلتر: آسمانی بجلی گرنے سے گلگت شہر کوبجلی فراہم کرنیوالااٹھارہ میگاواٹ کا اہم بجلی گھرکاواٹر چینل تباہ ،بجلی سپلائی مکمل طورپر بند

گلگت (سٹاف رپورٹر) معروف سیاحتی مقام نلتر میں آسمانی بجلی گرنے سے گلگت شہر کوبجلی فراہم کرنیوالااٹھارہ میگاواٹ کا اہم بجلی گھرکاواٹر چینل تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پاور ہائوس سے گلگت شہر کوبجلی سپلائی مکمل طورپر بند ہوگئی ہے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونیوالی شدیدبارش کے دوران نلتر پائین میںآسمانی بجلی گرنے کے باعث پہاڑی سے لینڈسلائیڈنگ ہوئی اور پہاڑی سے ہونیوالی لینڈسلائیڈنگ اوربڑے بڑے پتھرگرنے کی وجہ سے نہ صرف 18میگاواٹ بجلی گھرکا 100فٹ واٹر چینل مکمل تباہ ہوا ہے بلکہ بڑے بڑے پتھرگرنے کی وجہ سے نلترپائین میںموجودکئی مویشی خانوںکو بھی نقصان پہنچا ہے نلتر پائین کے لوگوں نے کے پی این کو بتایا کہ رات کو گرنے والے بڑے بڑے پتھروںکی آوازوں سے مقامی لوگوںمیں سخت خوف وحراس پیداہوا اورہم لوگوںنے اپنے اپنے گھر وںسے نکل کرکھلے آسمان تلے رات گزاری۔اٹھارہ میگاواٹ پاورہائوس کے واٹر چینل تباہ ہونے کی وجہ سے پاورہائوس کو پانی کی سپلائی بندہوگئی ہے اور 18میگاواٹ سے گلگت شہر اور گرد نواح کے علاقوں کیلئے بجلی کی سپلائی مکمل طورپر بند ہوگئی ہے اور گلگت شہر کیلئے گزشتہ 24گھنٹوںکے درمیان صرف ڈیڑھ گھنٹے کیلئے متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔اس حوالے سے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری برقیات ظفروقارتاج نے بتایا مکہ نلتر میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے نلتر 18میگاواٹ کاواٹر چینل تباہ ہوا ہے اورواٹر چینل پرپوراپہاڑ پڑا ہوا ہے اس پہاڑ کو ہٹانے اور واٹر چینل کو دوبارہ بحال کرنے میں کم از کم پندرہ سے بیس دن لگ سکتے ہیں ہم متبادل ذرائع سے شہریوں کو وقفے وقفے سے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ محکمہ برقیات کے گلگت کے ایکسین تاجدار حسین نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں بجلی گھر کے واٹر چینل کو نقصان پہنچا ہے ۔ واٹر چینل کی جگہ بڑے بڑے پتھر ہیں جن کے لئے بلاسٹنگ کی ضرورت ہے۔ بلاسٹنگ سے رہائشی گھروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا مقامی آبادی کو قرب و جوار میں منتقل کر کے ہی بلاسٹنگ کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر چینل کی بحالی اور آر سی سی دیوار تعمیر کر نے میں کم از کم 14 دن لگ سکتے ہیں محکمہ برقیات واٹر چینل کی تعمیر اور بجلی کی فوری بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نلتر 18 میگا واٹ بجلی گھر کی بندش کے دوران شہر کو بجلی کی فراہمی کے لئے متبادل انتظام کیا گیا ہے ۔ نلتر 14 میگا واٹ جس کی موجودہ پیداوار 5 میگا واٹ ہے ‘ کارگاہ 5 میگا واٹ اور گورو جگلوٹ سے 3.5 میگا واٹ بجلی کو گلگت کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فراہم کی جائے گی ۔ امید ہے کہ گلگت کے تمام علاقوں کو مختلف اوقات میں دو دو گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ محکمہ برقیات کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور بھاری برقی آلات اور اضافی لائٹس استعمال کرنے سے مکمل اجتناب کریں تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی ۔ ادھر نلتر پائین میں عوام نے احتجاج کرتے ہوئے گلگت نلتر شاہر اہ بند کر دی ۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں پہاڑی سے بھاری پتھر گرے ہیں جس سے نہ صرف نلتر 18 میگا واٹ بجلی گھر کا واٹر چینل تباہ ہوا ہے بلکہ نلتر پائین کوٹ محلہ میں پتھر گرے پتھر گرنے سے مویشی خانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ عوام نے رات بھر کھلے آسمان تلے گزارا ہے ۔ ۔مظاہرین کا موقف تھا کہ انہیں کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جائے تاکہ ہر وقت جان و مال کے خطرے کا ڈر دور ہو سکے ۔اس موقع پر مقامی انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے حکام نے مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کو حل کئے جائیں گے اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر ٹینٹ فراہم کر ے گی جس پر مظاہرین نے پر امن طور پر اپنا احتجاج ختم کر تے ہوئے سڑک ٹریفک کے لئے واگزار کر دی۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful