’نواز، زرداری سے نہیں ملک لوٹنے والوں سے لڑائی ہے‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہبھارت کو منہ کی کھانی پڑی،ملک میں وزیراعظم عمران خان کی لڑائی ملکی دولت لوٹنے والوں سے ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی نوازشریف یا آصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ اپوزیشن کو گردن سے پکڑا ہوا ہے کہ کرپشن نہیں کرنے دیں گے، ہم کہتے ہیں پیسا واپس کرو تو کہتے ہیں ہمیں ہدف بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہوئے،عمران خان کےسوا کسی میں اہلیت نہیں کہ وہ مافیاز کو شکست دے سکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، جب عمران خان اسٹار تھے تب نواز شریف ان کے فین تھے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کی آصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ان کی شاید پانچ سات ملاقاتیں ہوئی ہوں گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قائدین پر بڑے بڑے کیسز ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.