نواز شریف، آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات سے گریزاں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ون آن ون ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عام انتخابات کے بعد سے پیپلز پارٹی کے کردار پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات سے گریزاں ہیں تاہم جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نواز شریف کو آصف زرداری سے ملاقات کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج یا کل نواز شریف سے ملاقات کر کے اس حوالے سے مزید کوشش کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی تو وہ اے پی سی میں ہی ہو گی اور نواز شریف پیپلز پارٹی سے تعاون پر مولانا فضل الرحمان سے ضمانت مانگیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی تاریخ کا اعلان نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.