نواز شریف ایک مرتبہ پھرپاکستان میں طالبانی شریعت کی نفاذکیلئے سرگرم عمل ہیں،علامہ امین شہیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہید ی نے کہا ہے کہ انہوں کہا کہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق نہیں عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے 18کروڑ عوام کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوچکا ہے کہ خودکش دھماکوں میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کے خون کی حکومت کی نظر میں کوئی وقعت نہیں ہے، پاکستان کسی مخصوص فرقہ کا نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کا مشترکہ وطن ہے نواز حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں اب بھی یرغمال ہے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نواز شریف نے بیرونی آقاؤں کے ایماں پر طالبان کی شریعت کا نفاذ 18کروڑ عوام پر نافذ کرنے کی کوشش کی اور آج بھی ایسی فکر کے ساتھ شریعت کو نافذ کرنے کی کوشش کا حصہ بن ہوئے ہیں،لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پرعزاداری و میلاد کے خلاف نواز حکومت تکفیری ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ہم ایسے کسی کالے قانون کو نہیں مانتے اور ایسے عزاداری سید الشہداء اور میلادکی پر نور محافلوں کے خلاف سازش سمجھتے ہیں اور اس مکمل کا خاتمے کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں سے آ پریشن کامطالبہ کرتے ہیں۔

علامہ امین شہیدی نے کا کہنا تھا کے الحمد اللہ ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہیں اس ملک کی بقا ء و سلامتی کی خاطر سب سے زیادہ قر بانیاں دی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے سانحہ بولان جھلگری وجیکب آباد میں ملوث دہشتگر دوں اور ان کے سر پرستوں کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے، و فاقی و سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اپنی روش ٹھیک کر لے سیاسی مصلحتوں کی شکار حکومت سندھ بھر میں موجود کالعدم دہشتگردجماعتوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہ مدارس کے خلاف آپریشن کا آغا زکرے گرفتار دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائے اور انہیں جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے اگر سندھ حکومت سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتی تو آج ان سانحات سے بے گناہ افرا کی جانیں محفوظ رہتی۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful