نواز شریف کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور، معافی کا مطالبہ

۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے قومی سلامتی اور ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پر سندھ اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد مشترکہ طور پر حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل، تحریک انصاف اور پی ایس پی ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نواز شریف کا بیان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، نواز شریف نے آئینِ پاکستان کے ساتھ حلف کی خلاف ورزی کی، نواز شریف کا غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی سلامتی و خودمختاری پر کاری ضرب ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا پورا ایوان نواز شریف کے بیان کی مذمت کرتا ہے، نواز شریف اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful