نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل بلال یاسین سے علیحدگی میں ملاقات

لاہور (ویب ڈیسک) لندن روانگی سے قبل نواز شریف کی ائیرپورٹ پر بیگم کلثوم نواز کے بھانجے صوبائی وزیر بلال یاسین سے علیحدگی میں ملاقات۔ حمزہ شہباز کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ائیرپورٹ پر بلال یاسین سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر کو کہا میں اور میرا خاندان باہر جارہے ہیں تم نے ہمارے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ پارٹی اور حلقوں میں کسی صورت حمزہ شہباز کے پاﺅں نہیں لگنے دینے۔

واضح رہے کہ شریف فیملی میں نواز شریف کے جاں نشین کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں ، کچھ لوگ حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ن کا اگلا لیڈر دیکھنا چاہتے ہیں تو بعض لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو اپنی جانشین بنانا چاہتے ہیں۔ ان افواہوں کو شریف فیملی کے اپنے افعال سے بھی تقویت ملتی ہے۔ اگر 2 روز قبل لاہور میں ہونے والے ن لیگ  کے ورکرز کنونشن کو دیکھا جائے تو  شہباز شریف نے این اے 120 میں کامیابی پر ایم پی ایز اور عام کارکنوں کو بھی کریڈٹ دیا لیکن انہوں نے انتخابی مہم کو لیڈ کرنے والی مریم نواز کا نام بھی نہیں لیا۔ اسی طرح جب میاں نواز شریف نے تقریر کی تو انہوں نے شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز، اپنی اور مریم نواز کی طرف سے کارکنوں کو این اے 120 میں کامیابی پر مبارکباد دی لیکن حمزہ کا نام گول کرگئے۔ جب مریم کا نام لیا گیا اور حمزہ کا تذکرہ نہ ہوا تو کارکنوں نے ’ حمزہ حمزہ‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے جس کے بعد چارو ناچار نواز شریف کو اپنے بھتیجے کا نام بھی لینا پڑا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful