نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے، نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبا وطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)میں ملاقات کی۔اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے سربراہ گلوکار شہزاد رائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔یاد رہے کہ زندگی ٹرسٹ فلاحی تنظیم ہے جو کہ اپنے خرچ پر سرکاری اسکولوں کے اخراجات اٹھاتی ہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful