نیب حکام معذور افراد کے بلڈنگ پر غیر قانونی قبضہ، ایکشن کمیٹی کی مذمت

گلگت:  نیب حکام معذور افراد کے بلڈنگ میں رہ کر خود بھی معذور ہوچکے ہیں. گلگت بلتستان ٹھیکوں سے لیکر ملازمین کی بھرتیوں تک کریپشن کا بازار گرم ہے کوئی پرسان حال نہیں. گلگت بلتستان کے مستقبل میں قابل اور فرض شناس افراد کیلئے گنجائش نہیں بچی ہے جو آفیسرز جتنا زیادہ کرپٹ ہوتا ہے اسی اتنا آگے کیا جاتا ہے ایک ایک ٹھیکے کیلئے آفیسرز کے تبادلے گلگت بلتستان کے مستقبل کیلئے کسی صورت نیک شگون نہیں ہیں. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں کریپشن کی بالادستی میں سیاسی افراد کے شانہ بشانہ بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کا بھی نمایاں کردار ہے. سست ڈرائی پورٹ پاور سمیت دیگر زیر تعمیر یا سابق پراجیکٹس پر منظم انکوائری کی اشد ضرورت ہے جب تک کرپٹ افراد کو نشان عبرت نہیں بنایا جاتا تب تک نئے کسی پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے خیر کی امید نہیں رکھی جاسکتی. انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ پاور بلخصوص نالہ ندیوں میں لگائے جانے والے پروجیکٹس پر فوری طور پر کمیٹی بناکر انکوائری کی جائے. انہوں نے کہا کہ ایک ایک سکیل کے ملازمین کی بھرتیوں کیلئے بھی کیا سیاسی ممبران کیا بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کے افراد فائلیں بغل میں دبائے آفیسرز کو مجبور کررہے ہیں.

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful